جہاں گرد
معنی
١ - دنیا میں گھومنے پھرنے والا، سیاح (کنایتہً) جہاں دیدہ، تجربہ کار۔ "ان سطور کے لکھنے والے کو نہ جہاں گرد سیاح سمجھا جائے نہ پرگو اور ہمہ دان مصنف تصور کیا جائے۔" ( ١٩٢٤ء، نقش فرنگ، ٧ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'جہاں' کے ساتھ فارسی لاحقہ فاعلی 'گرد' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں